Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے والا ڈرون تباہ

’حوثی ملیشیا سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے آج جمعرات کو ایک مرتبہ پھر خمیس مشیط کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ نے حوثی ڈرون ناکارہ بنا دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا سعودی عرب کی سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
’سعودی عرب اپنی سرحدوں کی حفاظت ، اپنی تنصیبات اور شہری آبادی کی حفاظت کے لیے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری حوثی ملیشیا کو انسانی قوانین کی پابندی کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ‘۔

شیئر: