Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 327 مریض، 371 صحت یاب

باہر نکتلتے وقت ایس او پیز کا خیال رکھا جائے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو نئے کورونا وائرس کے 327 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- اسی طرح 371 افراد کووڈ 19 سے صحت یاب ہوئے جبکہ 5 افراد کی وفات ہوئی-‘
اخبار 24 ، سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’کورونا کے جمعرات کو 327 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کووڈ 19 کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 29 ہوگئی ہے جبکہ 371 افراد کے شفا یاب ہونے کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 17 ہو گئی ہے- جمعرات کو 5 افراد کے فوت ہونے کے بعد کل تعداد 6450 ہوگئی ہے-

جمعرات کو سب سے زیادہ کیسز ریاض میں ریکارڈ ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)

جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں 165 ریکارڈ ہوئے۔ اس کے بعد 51 مشرقی ریجن، مکہ میں 48، قصیم میں دس، شمالی حدود ریجن اور مدینہ میں نو، نو، باحہ میں سات، عسیر، الجوف اور حائل میں چھ، چھ، نجران اور جازان میں چار، چار اور تبوک میں 2 نئے کیسز سامنے آئے-
وزارت صحت نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ ’باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں- سپر مارکیٹ، شاپنگ مالز اور کسی بھی دکان میں جاتے وقت توکلنا ایپ کا استعمال کریں- یہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات ہیں ان پر عمل کیا جائے-‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: