Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ سٹی اور طائف میں کورونا ویکسین سینٹر

’ سینٹر کی تیاری کے بعد محکمے نے وزارت صحت سے ویکسین کی پہلی کھیپ وصول کرلی ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میں کورونا ویکسین سینٹر کا تجرباتی طور پر افتتاح آج جمعرات کو ہوا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ افتتاح اتوار کو ہوگا۔ جمعرات کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا گیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف محکمہ صحت نے طائف یونیورسٹی کے سپورٹس ہال کو کورونا سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’سینٹر کی تیاری کے بعد محکمے نے وزارت صحت سے ویکسین کی پہلی کھیپ وصول کرلی ہے‘۔
طائف محکمہ صحت کے سربراہ خالد الثبیتی اور ترجمان سراح الحمیدان نے پہلی کھیپ وصول کی ہے اور بعد ازاں سینٹر کا دورہ کرکے حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو تجرباتی طور پر جن لوگوں کو صحتی ایپ میں رجسٹریشن کرا رکھی ہے انہیں انجیکشن لگانے کے لیے بلایا ہے‘۔
محکمے نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ ویکسین لینے کے لیے ایپ میں فوری طور رجسٹریشن کرائیں۔
دریں اثنا کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے  جمعرات کو یہاں نئے کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا-
اخبار 24 کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے توجہ دلائی کہ جو لوگ کورونا ویکسین حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ ’صحتی ایپ‘ کے ذریعے اندراج کرائیں- ویکسین کی تاریخ اور وقت کا تعین کراکر سینٹر پہنچیں-
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: