Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت نے ویکسین کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا

ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا گیا تھا- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں کووڈ 19  ویکسین کا دوسرا مرحلہ آج جمعرات کو شروع کردیا گیا- خواہشمند حضرات ویکسین سینٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں اور ’صحتی ایپ‘ کے ذریعے اندراج کرالیں-
اخبار 24 کے مطابق وزیر صحت الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں ویکسین مہم شروع کردی گئی ہے- سب لوگ ویکسین لگوانے کے لیے صحتی ایپ میں جلد از جلد اندراج کرائیں- پہلے اندراج کرانے والوں کو پہلے ویکسین فراہم ہوگی- اس حوالے سے متعدد زمروں کو ترجیح دی جارہی ہے- آئندہ بھی اس کا لحاظ رکھا جائے  گا-

وزیر صحت پہلے  ویکسین لینے والے لوگوں میں سے ایک تھے- (فوٹو: ایس پی اے)

الربیعہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ ویکسین کی نئی کھیپ سعودی عرب پہنچ چکی ہے تاخیر بس سے باہر تھی-
سعودی عرب نے کووڈ 19 ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا- وزیر صحت پہلے  ویکسین لینے والے لوگوں میں سے ایک تھے-
وزارت صحت تین زمروں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کررہی ہے- جو یہ ہیں:
65 برس سے زیادہ عمر کے افراد
لاعلاج امراض میں مبتلا لوگ
شعبہ صحت سے منسلک وہ افراد جو وبا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دے رہے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: