Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمول کی زندگی بحال ہونے کے قریب پہنچ گئے: وزارتِ صحت

العبد العالی نے کہا کہ ’سعودی عرب میں جتنی بھی ویکسینز ہیں وہ سب کی سب محفوظ اور موثر ہیں‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’ہم لوگ سعودی عرب میں معمول کی زندگی بحال ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں- وہ جمعرات کو کورونا وبا کی تازہ صورت حال پر یومیہ پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے-
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العبد العالی نے کہا کہ ’سعودی عرب میں جتنی بھی ویکسینز ہیں وہ سب کی سب محفوظ اور موثر ہیں-‘
وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا ویکسین کی تازہ صورت حال بتاتے ہوئے کہا کہ ’ویکسینیں وبا سے نمٹنے کے لیے مضبوط  ہتھیار ہے۔‘
’ہم لوگ مملکت بھر میں کورونا کے کیسز میں تبدیلیوں کا جائزہ آنکھیں کھول کر لے رہے ہیں- صورت حال مثبت ہے- حفاظتی تدابیر کی پابندی کی بدولت بہت جلد مشکل صورت حال سے نکل آئیں گے-‘
یاد رہے کہ وزارت صحت نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ’گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 327 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 74 ہزار  29 ہوگئی ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: