Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن میں سب سے زیادہ شادی اور طلاق کے واقعات

سب سے کم شادیاں مشرقی ریجن اور سب سے کم طلاقیں الباحہ میں ہوئی ہیں( فوٹوٹوئٹر)
سعودی عرب میں باحہ یونیورسٹی میں شماریات کے معاون پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم الغامدی نے بتایا  ہے کہ مملکت بھر میں سب سے زیادہ شادی اور طلاق کے واقعات الجوف ریجن میں ہوئے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الجعفری نے محکمہ شماریات کے حوالے سے  بتایا کہ سعودی عرب میں  2019 کے دوران سب سے زیادہ شادیاں اور طلاقیں الجوف ریجن میں ہوئیں اور سب سے کم شادیاں مشرقی ریجن اور سب سے کم طلاقیں الباحہ میں ہوئی یہں۔
ڈاکٹر ابراہیم الغامدی نے کہا کہ سب سے زیادہ شادیاں الجوف میں ہوئیں اس کا تناسب 14.14 رہا ہے۔
اس کے بعد بالترتیب نجران، عسیر، قصیم ، مدینہ منورہ ، جازان، حائل ، باحہ، حدود شمالیہ، تبوک ، مکہ مکرمہ، ریاض اور سب سے کم مشرقی ریجن میں ہوئی ہیں۔
محکمہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ طلاقیں الجوف میں ہوئیں۔ اس کا تناسب 4.46 رہا ہے۔ اس کے بعد بلترتیب حدود شمالیہ، حائل ، قصیم، عسیر ، تبوک، ریاض ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، مشرقی ریجن ، نجران، جازان اور سب سے آخری نمبر باحہ  کا رہا جہاں طلاق کا اوسط 2.12 طلاق کا اوسط رہا ہے۔ 

شیئر: