Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل دفاعی کانفرنس: ’پاکستان اور امارات میں عسکری روابط مضبوط ہوں گے‘

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ندیم رضا نے عرب امارات کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حمد محمد الثانی، اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل اینزو ویسریلی اور یوکرین کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔ (فوٹو: پاکستان ایمبیسی)
پاکستان کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان عسکری روابط کو فروغ دینے کا باعث بنے گی۔ 
متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر موجود چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ابوظبی میں انٹرنیشنل دفاعی نمائش اور بحری دفاع و میری ٹائم سکیورٹی نمائش کا دورہ کیا۔ انھوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور شرکا سے گفتگو بھی کی۔  
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاکستان کے گلوبل انڈسٹریل اور ڈیفنس توازن کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ 
اس موقع پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی مینوفیکچرنگ کا شعبہ غیرملکی خریداروں کی ہائی ٹیکنالوجی کی ہول سیل طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات دفاع کے شعبے میں مزید قریب آئیں گے اور باہمی سٹریٹیجک شراکت داری بھی آگے بڑھے گی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ندیم رضا نے کانفرنس کے سائیڈ لائن پر عرب امارات کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حمد محمد الثانی، اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل اینزو ویسریلی اور یوکرین کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: