Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2021 سعودی کپ: دو روزہ تقریب میں بہترین فیشن

سعودی کپ کو دنیا کی امیرترین گھڑ دوڑ سے موسوم کیاگیا۔(فوٹو عرب نیوز)
2021 سعودی کپ کو دنیا کی امیرترین گھڑ دوڑ سے موسوم کیاگیا ہے۔ ریاض کے شاہ عبد العزیز ریس ٹریک پر جب تقریب کا آغاز ہوا تو زیادہ تر آنکھیں اور کیمروں کے لینز اس موقع پر دکھائے جانیوالے فیشن پر مرکوز تھیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں شریک دنیائے فیشن کے مہمانوں میں شاہی شخصیات، ڈیزائنر اور بااثر ہستیاں شامل تھیں۔

انہوں نے زیورات سے مزین عبایات اور ’اوورلیز‘ زیب تن کر رکھے تھے جو عالیشان ثقافت کو خراج تحسین پیش کر رہے تھے۔
ویمنز ویئرڈیزائنر ہونیدا سیرافی ،جنہوں نے شی مچل اور جینیل مونی جیسے شخصیتوں کو اپنے ڈیزائن کئے ہوئے ملبوسات پہنے دیکھا ہے، انہوں نے کئی ملبوسات کی نمائش کی جو انہوں نے خصوصی طور پراس دو روزہ ایونٹ کے لئے تیار کئے تھے۔

ریس کی افتتاحی شب فیشن ڈیزائنرہونیدا ایک سفید، بٹن اپ لباس کے اوپر بھاری زیورات سے سجا اوورلے پہنے ہوئے آئیں جس میں سونے کی ننھی سیکڑوںطشتریوں اورموتیوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔
انہوں نے شاہانہ انداز میں ایک سفید اسکارف اور اس کے ساتھ موتیوں والاہار پہناتھا۔

ہونیدا کی دوسری آمد ایک سمندری سبزرنگ کے  نصف تہ شدہ عبایا کے ساتھ ہوئی جس میں سنہری جڑاؤ موجود تھا۔ اس میں کھجور کے درخت کی خوبصورت شبیہ تھی جو مکمل طور پر سونے کے نقوش سے بنا ہوا تھا جو ان کے ورثے کی عکاسی کر رہا تھا۔
اس تقریب کے لئے اپنی وارڈروب کا خواب دیکھنے کے علاوہ سیرافی نے 29 سالہ گھڑ سوار ڈلما ملہاس کے لئے قابل دید لباس تیار کیا تھا۔
اس شو میں جمپر ایک گہرے جامنی جوڑے کا وژن تھا جس نے دھاتی سکے اور طاسل زیورات کی شکل میں سعودی ثقافت کے عناصر کومستعار لیا تھا۔
اس ایونٹ میں فیشن کے اثر و رسوخ اور اسٹائلسٹ ہالہ الحارثی بھی موجود تھیں جنہوں نے گرافک، عسیری،طباعت والاعبایا اور سعودی لیبل ارم ڈیزائنز کا لباس پہنا۔
عروہ العماری کے قائم کردہ اس لیبل کو نوجود الرمیہی جیسا مداح بھی ملا تھا جس نے ویمن ویئربرانڈ کے سدو سے متاثرہ ٹرینچ کوٹ اور ہاتھ سے تیار کردہ میچنگ ہیڈ پیس کا انتخاب کیا تھا۔
دریں اثنا  یارا النملہ نے خاکستری رنگ لانگ لائن کوٹ کی شکل میں R9 ڈیزائنز سے سدو پوشاک کے اوورلے کے ساتھ کچھ زیادہ خاموشی کا انتخاب کیا ، جسے اس نے  نفاست سے باندھے ہوئے عنابی سکارف اور ہینڈ بیگ کے ساتھ جوڑا بنایا۔
 

شیئر: