Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کرنے والے سعودی اور غیرملکی گرفتار

ملزمان راہگیروں کو اسلحے کے بل پر لوٹ رہے تھے۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب ریاض میں پولیس نے پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔
ملزمان منشیات کے کاروبار، چوری اور راہگیروں کو لوٹنے جیسی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ چار مقامی شہری اور ایک مقیم غیرملکی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دکانوں پر ڈاکے اور گاڑیاں چوری کررہے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمان راہگیروں کو اسلحے کے بل پر لوٹ رہے تھے۔ انہیں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا۔  
ریاض پولیس نے بتایا کہ دو سعودی شہریوں کو دارالحکومت کے شمالی محلے العارض میں گشتی فورس پر حملہ کرنے پر پکڑا گیا۔ ان کے قبضے سے حشیش برآمد ہوئی۔
دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی  کی تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔  

شیئر: