Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالعزیز کا انتقال

ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔
ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل انتقال کرگئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے جمعے کو بیان جاری کرکے کہا کہ شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل آل سعود کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ 
ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔ 
شہزادہ فہد بن محمد 1941 میں ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔ پرائمری، مڈل، ثانوی اور یونیورسٹی کی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی۔
وہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے مشیر بدرجہ وزیر رہے ہیں۔

شیئر: