Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ٹور سائیلنگ ریس، شیخ محمد بن راشد نے دبئی مرحلے کا مشاہدہ کیا

ریس مشہور مقامات جن میں برج الخلیفہ شامل ہے سے گزرتی ہوئی پام جمیرۃ جاکر ختم ہوئی۔(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مشرق وسطی کی واحد ورلڈ ٹور سائیلنگ ریس، یو اے ای ٹور کے تیسرے ایڈیشن کے دبئی مرحلے کا مشاہدہ کیا ہے۔
  امارات کی خر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق یہ ریس 21 سے 27 فروری تک ہورہی ہے۔ یو اے ای ٹور کے اس مرحلے کا کل فاصلہ 165 کلومیٹر ہے اور دبئی اس کا چھٹا مرحلہ ہے۔

دنیا بھر سے 20 ٹیموں کے نمایاں 140 سائیکل سوار شریک ہیں۔(فوٹو وام)

یونین سائیکلسٹس انٹرنیشنل ( یو سی آئی) کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس ریس میں دنیا بھر سے 20 ٹیموں کے نمایاں 140 سائیکل سوار شریک ہیں۔
 شیخ محمد بن راشد نے دبئی سٹیج کے آغاز کے مقام ، ابو کدرۃ راونڈ اباوٹ سے اس ریس کا مشاہدہ کیا جو کہ شہر کے مشہور مقامات جن میں برج الخلیفہ شامل ہے سے گزرتی ہوئی پام جمیرۃ میں جاکر ختم ہوئی۔
یہ ریس سنیچر کو ابوظبی میں جا کر مکمل ہوگی۔ اس ریس کا پہلا مرحلہ ادنوک سٹیج تھا جس میں 139 سائیل سوار شریک ہوئے۔ افتتاحی مرحلہ 176 کلومیٹر طویل تھا ۔ یہ الظفرۃ قلعہ اور المرفاء کے درمیان فلیٹ روٹ پر مشتمل تھا۔

 سات روزہ ریس کا کل فاصلہ 1045 کلومیٹر طویل ہے(فوٹو وام)

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس ریس میں قومی نوجوانوں اور غیرملکیوں کی بڑی تعداد میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سائیکلنگ بہت مشکل کھیلوں میں شامل ہے کیونکہ اس میں جسمانی فٹنس اور حوصلہ دونو ں درکار ہوتے ہیں۔
 سات روزہ ریس کا کل فاصلہ 1045 کلومیٹر طویل ہے جو کہ مختلف امارات سے ہوکر گزرتا ہے۔

شیئر: