Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد گھروں میں چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار

’متعدد وارداتوں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ ریال مالیت کا قیمتی کا سامان، نقدی اور زیورات چوری کیے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں متعدد گھروں میں چوری کی وادراتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعوی پریس ایجنسی کےمطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہاہے کہ ’گرفتار شدگان میں 3 سعودی شہری اور دو یمنی تارکین ہیں‘۔
’یہ عمر کی تیسری اور چوتھی دہائی میں ہیں جنہوں نے ایک ہی طرز پر متعدد جرائم کیے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے ریاض شہر کے متعدد گھروں کے علاوہ گوداموں اور سکولوں میں چوریاں کی ہیں‘۔
’متعدد وارداتوں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ ریال کی قیمت کا سامان، نقدی اور زیورات چوری کیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گروہ کے افراد گھروں کے قیمتی اشیا چوری کرکے استعمال شدہ اشیا کی منڈی میں فروخت کردیتے تھے‘۔
’پولیس کو ان کی تلاش تھی، بالآخر ان کی شناخت کرلی گئی اور ایک ایک کرکے انہیں گرفتار کیا گیا‘۔
’ان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: