Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمانے ادا کیے بغیر لائسنس کی تجدید ہوگی نہ گاڑی کی منتقلی

ڈرائیونگ لائسنس کی بروقت توسیع نہ کرانا بھی ٹریفک خلاف ورزی ہے(فوٹو عاجل)
 سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ہوگی اور نہ گاڑی کی ملکیت کی کارروائی کی جاسکے گی۔ 
المرصد ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اسی وقت ممکن ہوسکے گی جب ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کردیے جائیں اور یہ اصول گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی کی کارروائی کے لیے بھی ضروری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جب تک ٹریفک جرمانے ادا نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک گاڑی کسی اور کے نام منتقل نہیں ہوسکے گی۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے سب سے پہلے فیس ادا کرنا ہوگی، جرمانے بھرنا ہوں گے اور طبی معائنہ کرانا ہوگا۔ یہ کام ابشر کے ذریعے آن لائن انجام دیا جا سکتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفعہ نمبر 71 کے بموجب ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے ملکیت کارڈ میں بروقت توسیع نہ کرانا بھی ٹریفک خلاف ورزی ہے اوراس پر جرمانہ ہے۔
 

شیئر: