Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبہ نے ڈرائیور کو اونگھ سے بچانے والا چشمہ ایجاد کرلیا 

حساس آلہ بھی لگایا گیا ہے جو ڈرائیور کے آنکھیں بند کرنے پر روشن ہوجاتا ہے۔(فوٹو الاخباریہ)
سعودی عرب میں حائل یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینیئرنگ فیکلٹی کی طالبہ تھانی الشمری نے ڈرائیونگ کے دوران اونگھ سے بیدار کرنے کے لیے دھوپ کا چشمہ ایجاد  کیا ہے۔
السعودیہ چینل کے معروف پروگرام ’صباح السعودیہ‘ (سعودی عرب کی صبح) کو انٹرویو دیتے ہوئے الشمری نے کہا کہ ’ دھوپ کے چشمے میں ایک آلہ نصب کیا ہے جو آنکھیں بند ہونے پر ڈرائیور کو الارم بجا کر متنبہ کردیتا ہے اور یہ الارم ڈرائیور کو جگانے کے لیے دو سیکنڈ تک بجتا ہے‘۔ 

تھانی الشمری حائل یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینیئرنگ فیکلٹی کی طالبہ ہیں( فوٹو الاخباریہ)

سعودی طالبہ کا کہنا ہے کہ ’چشمہ کثیر المقاصد ہے، چشمے کو بند کرنے، کھولنے والی ’کی‘ بھی لگی ہوئی ہے‘۔
علاوہ ازیں اس میں ایک حساس آلہ بھی لگایا گیا ہے جو ڈرائیور کے آنکھیں بند کرنے پر روشن ہوجاتا ہے۔
تھانی الشمری کا کہنا ہے کہ ‘ یہ چشمہ شاہراہوں پر ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک سلامتی کا تناسب بڑھانے کی غرض سے ایجاد کیا ہے‘۔ 

شیئر: