Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت میں کورونا وبا کی صورتحال اب تک غیرمستحکم‘

مملکت بھر میں 7 لاکھ 80 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی  وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ابھی تک مملکت میں کورونا وبا کی صورتحال غیرمستحکم ہے۔ کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے کا خطرہ مول نہ لیا جائے‘۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اب تک مملکت بھر میں 7 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا’ جس مرحلے سے ہم گزر رہے ہیں اس کی بنیادی ضرورت ہے کہ سب لوگ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیرکی سختی سے پابندی کریں۔ یہ بے حد اہم اور ضروری ہے‘۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہماری آرزو ہے کہ وبا پر جلد از جلد قابو پالیا جائے‘۔
’یہ ہدف اسی صورت میں حاصل  ہوسکے گا جبکہ سب وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے  لیے مقرر ضوابط  کی اچھی طرح سے پابندی کریں گے‘۔
العبد العالی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لینے کے لیے صحتی ایپ پر اندراج کرالیں یقین رکھیں کہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ 
 ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک ایک ہی قسم کی ہونی ضروری ہے۔

شیئر: