Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران سفر، قبرص نے سعودی مسافروں کو ’نہایت موزوں‘ درجہ دے دیا

قبرص کی حکومت سیاحوں کے حوالے سے ملکوں کے رینکنگ نظام کو ہفتہ وار اپڈیٹ کرے گی (فوٹو: اے ایف پی)
قبرص نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے کے بعد قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا۔‘
عرب نیوز کے مطابق ’مملکت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے کم متاثرہ ملکوں کے درجے میں رکھتے ہوئے قبرص نے یہ اعلان کیا ہے۔‘
مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے قبرص کی حکومت نے ملک کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولتے ہوئے مختلف ملکوں سے آنے والے مسافروں کی درجہ بندی کی ہے۔

 

سعودی عرب سے آنے والے افراد کو قبرص نے ’سب سے موزوں‘ درجے سبز میں رکھا ہے جس میں دیگر ممالک سنگاپور، آسٹریلیا، آئس لینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
قبرص نے 44 ملکوں کو تین مختلف درجوں سبز، نارنجی اور سرخ میں تقسیم کیا ہے جبکہ دیگر ملکوں کے لیے ’گرے‘ درجہ متعارف کرایا گیا ہے جہاں سے آنے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کے لیے خصوصی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
وائرس پر قابو پانے کے لیے کرفیو، سفری پابندیوں اور ویکسینیشن سینٹرز متعارف کرانے کی وجہ سے سعودی عرب کو سبز درجے میں رکھا گیا ہے۔
قبرص پہنچنے والے کسی مسافر کو کسی بھی قسم کے قرنطینہ یا آئسولیشن کے عمل سے نہیں گزرنا ہوگا۔  سعودی عرب سے جانے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کا سرٹیفیکیٹ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی تاہم مارچ میں قبرص کی وزارت صحت ان مسافروں کا مفت کووڈ ٹیسٹ کرائے گی۔
قبرص کی حکومت سیاحوں کے حوالے سے ملکوں کے رینکنگ کے نظام کو ہفتہ وار اپڈیٹ کرے گی۔
عالمی سیاحتی انڈیکس کے مطابق سنہ 2019 میں 40 لاکھ افراد نے قبرص کا دورہ کیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں