Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ شہروں میں مزید 10 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 26 دنوں میں 196 کو سینیٹائزکرنے کے بعد کھول دیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امور نے کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر مملکت کے 5 شہروں میں 10 مساجد کو عارضی طور پربند کردیا۔
بندی کی جانے والی مساجد کی سینٹائزنگ کے بعد انہیں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 26 دنوں میں 218 مساجد کوعارضی طور پر بند کرنے کے بعد ان میں سے 196 کو دوبارہ نمازیوں کےلیے کھول دیا گیاہے۔


وزارت اسلامی امورکا کہنا تھا کہ تمام مساجد کے ائمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نمازیوں کو مقررہ قواعد پر عمل کرنے کی تلقین کریں اور کسی بھی ایسے کیس کی فوری طورپر نشاندہی کی جائے جن کے بارے میں انہیں یہ شبہہ ہو کہ کوئی نمازی کورونا میں مبتلا پایا گیاہے۔
ایسی مساجد جہاں کسی بھی شخص کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوتے ہیں مسجد کو عارضی طور پربند کرکے اس کی مکمل سینیٹائزنگ کی جاتی ہے تاکہ کورونا وائرس کا مسجد سے خاتمہ ہو سکے۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے مساجد میں نماز باجماعت کےلیے آنے والوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جائے نماز ہمراہ لے کرآئیں اور صفوں کے درمیان فاصلہ رکھیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
مساجد کی انتظامیہ نے فلاحی اداروں کے تعاون سے مساجد کے داخلی دروازوں پر پلاسٹک کی جائے نمازیں بھی رکھی ہیں تاکہ وہ افراد جو اپنی جائے نماز نہیں لا سکے ان ڈسپوزایبل جائے نمازوں کو استعمال کرسکیں۔

شیئر: