Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا متاثرین چار لاکھ سے بڑھ گئے

کورونا وائرس کے مزید تین ہزار 72 نئے کسیز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جمعے کو پچھلے چو بیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید تین ہزار 72 نئے کسیز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار277 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ پچھلے چوبایس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید دو لاکھ 42 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 کورونا کے مزید دو لاکھ 42 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔(فوٹو وام)

بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دس مریض چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد  بڑھ کر ایک ہزار 296 ہوگئی۔
وزارت نے شہریوں اور مقیمین سے احتیاطی تدابیر سماجتی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید دو ہزار 26 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 304 ہوگئی ہے۔
 علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 31 ہزار 312 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تک 62 لاکھ 35 ہزار 316 شہریوں اور مقیمین کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: