Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے ایک دن میں حوثی ملیشیا کے 12 ڈرونز تباہ کر دیے

’حوثی دہشت گرد شہری آبادی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
حوثی ملیشیا نے آج اتوار کو بھی سعودی عرب کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کے داغے گیے 12 ڈرونز تباہ کیے ہیں‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’اتوار کو علی الصباح حوثی ملیشیا کے داغے گیے 5 ڈرونز تباہ کیے ہیں‘۔
’بعد ازاں حوثیوں نے 3 ڈرونز اور اس کے بعد چار ڈرونز داغے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔‘
’حوثی دہشت گرد مختلف شہروں میں شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے ’راڈار پر جیسے ہی ڈرونز کی اطلاع ملی تو سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرونز فضا میں ناکارہ بنا دیے ہیں‘۔
’ایران نواز حوثی ملیشیا عالمی قوانین ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے‘۔

شیئر: