Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط اور جازان پر داغے جانے والے دو ڈرونز تباہ

’گزشتہ 24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے 8 ڈرونز تباہ کیے گیے ہیں‘ ( فوٹو : العربیہ)
سعودی فضائیہ نے آج ہفتہ کو خمیس اور جازان کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئیر ترکی المالکی نےکہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے آج علی الصباح خمیس مشیط اور جازان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے مزید دو ڈرونز داغےہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر چھوڑے جانے والے 8 دھماکہ خیر ڈرونز تباہ کیے ہیں‘۔
’ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچانے کی مذموم سازشیں کی جا رہی ہیں‘۔
’عرب اتحاد حوثیوں کی دہشت گردی کے خلاف پوری طرح چوکس ہے اور ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے‘
قبل ازیں عسیر محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمد بن عبدہ السید نے بتایا تھا کہ ’جمعہ کو حوثیوں کے ڈرون کو نشانہ بنایا گیا جس کے ٹکڑے خمیس مشیط میں گرے۔ تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کے ٹکڑے گرنے سے 10 سالہ ایک بچہ زخمی ہوگیا‘۔
 

شیئر: