Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین بھی گروپوں کی شکل میں سیاحت کرنے لگیں

 ایم بی سی کے پروگرام میں خواتین کی سیاحت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ہے( فوٹو سبق)
شمالی سعودی عرب کے خوبصورت موسم سے لطف اٹھانے کے لیے سعودی خواتین بھی سیر کے لیے نکلنے لگی ہیں۔
مملکت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ خواتین بااختیار انداز میں سیر کے لیے جنگلات کا رخ کررہی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اب تک کے رواج کے مطابق مرد گروپوں کی شکل میں خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کی خاطر سیر کے لیے جنگلات کا رخ کیا کرتے تھے۔

خواتین بااختیار ہیں اور وہ گاڑی ڈرائیو کرکےکہیں بھی آجاسکتی ہیں۔(فوٹو سبق)

وہاںخیمے لگاتے اور باربی کیو کا اہتمام، گپ شپ کرتے اور دنیا بھر کے موضوعات پر مباحثے کے بعد اچھا وقت گزار کر واپس آجاتے تھے۔ 
حدود شمالیہ ریجن کے منصور المزھم نے ایم بی سی کے پروگرام میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں منی الطویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلچسپ مشغلہ جنگلات میں سیر ہے۔
منی الطویر نے کہا کہ آجکل ہم ایسے دور میں زندگی گزار رہے ہیں جب خواتین بااختیار ہیں اور وہ گاڑی خود ڈرائیو کرکےکہیں بھی آجاسکتی ہیں۔

سب سےدلچسپ مشغلہ جنگلات میں سیر ہے۔(فوٹو سبق)

اس ماحول نے سہیلیوں کے ایک گروپ کو یہ حوصلہ دیا کہ حدود شمالیہ کے سبزہ زاروں اور خوبصورت آب و ہوا سے لطف اٹھانے کا پروگرام بنایا جائے۔ ہمارا گروپ  تیاریوں کے ساتھ نکلا۔ باربی کیو کا پروگرام اچھا رہا۔ فوٹو گرافی کی اور اپنے پسندیدہ کھیلوں کا بھی لطف اٹھایا۔ 
نوف العنزی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی پروگرام بنائے مناسب جگہ کا انتخاب کیا وہاں اپنا خیمہ نصب کیا۔ بعض سہیلیوں نے چہل قدمی کا شوق پورا کیا۔ دیگر نے گاڑی کی ڈرائیونگ کا لطف اٹھایا۔
خوبصورت مناظر کی فوٹو گرافی بھی کی گئی۔ گروپ فوٹو بھی بنائے گئے اوراس خوبصورت پروگرام کو یادگار بنانے کے لیے منتخب فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔

شیئر: