Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر سکریچنگ پر چار افراد کے خلاف کارروائی

محکمہ ٹریفک کے مطابق خلاف ورزی پر مذکورہ افراد میں سے ہر شخص کو 30 دن کے لیے قید کی سزا دی گئی ہے ( فوٹو: سبق)
الخرج محکمہ ٹریفک نے ٹائر سکریچنگ کرنے والے چار افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مذکورہ افراد میں سے ہر شخص کو 30 دن کے لیے قید کی سزا دی گئی ہے۔‘
محکمہ ٹریفک کے مطابق ’ان کی گاڑیاں ایک ماہ کے لیے ضبط کی گئیں نیز ان پر 20 ہزار ریال سے 31 ہزار ریال کے جرمانے عائد کیے گیے ہیں۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ یہ جرمانے ٹائر سکریچنگ کے ساتھ دیگر خلاف ورزیوں پر عائد کیے گیے ہیں۔
محکمے نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کے مطابق ٹائر سکریچنگ جرم ہے جس پر جرمانے کے علاوہ گاڑی ضبط ہوگی نیز ڈرائیور کو ایک ماہ قید کیا جائے گا۔

شیئر: