Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانے ادا کیے بغیر بیرون ملک سفر ممکن؟

ٹریفک خلاف ورزیاں سفر کے لیے رکاوٹ نہیں ہیں۔( فوٹو عاجل) 
سعودی محکمہ ٹریفک نے واضح کہا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ پر ہونے کے باوجود بیرون ملک کے سفر پر کوئی پابندی نہیں۔
ایسے کسی بھی سعودی شہری پر جس نے ٹریفک خلاف ورزی کی ہو اور وہ بیرون ملک کا سفر کرنا چا ہتا ہے تو ٹریفک خلاف ورزیاں رکاوٹ نہیں ہیں۔ 
عاجل ویب کے مطابق محکہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر مقامی شہری کے استفسار پر واضح کیا کہ  ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا نہ کرنے کی صورت میں بھی بیرون ملک سفر کیا جا سکتا ہے۔
سعودی شہری نے محکمہ ٹریفک سے استفسار کیا تھا کہ اس کے ذمہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ہیں جو ادا نہیں کیے۔ ایسی صورت میں سفر کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر ایک سعودی شہری کے استفسار پر محکمہ ٹریفک نے اس کا جواب دیا ہے۔ یہ قانون صرف سعودیوں کے لیے ہے جبکہ غیر ملکیوں کے لیے جرمانوں کی ادائیگی کے بغیر سفر ممکن نہیں۔

 

شیئر: