Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے نطنز ایٹمی پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی شروع

ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھٹے سینٹری فیوجز کی تنصیب کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے نطنز ایمٹی پلانٹ پر جدید IR-2m سینٹری فیوجز کے ذریعے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنے ممبر ممالک کو بتایا کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی 2015 کے جوہری معاہدے کی مزید خلاف ورزی ہے۔

 

 آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران IR-2m سینٹری فیوجز کو یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوتھے 174  IR-2mسینٹری فیوجز کو بھی نصب کیا گیا ہے تاہم یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع نہیں کی گئی ہے جبکہ پانچویں سینٹری فیوجز لگانے کا کام جاری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھٹے سینٹری فیوجز کی تنصیب کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔

شیئر: