Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کا سام 6 لانچر تباہ کردیا

مارب کے ایک ویئر ہاوس میں سام 6 لانچر کو نشانہ بنایا گیا۔ (فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے مارب میں حوثیوں کے دفاعی فضائی نظام سام 6 کو طرح تباہ کیا ہے۔
الاخباریہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے مارب میں ایران نواز حوثیوں ک ’ دشمن فضائی ہدف‘ سام 6 کو تباہ کیا ہے۔
عرب اتحاد نے وڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں بتایا گی اہے کہ فضائی حملے کے دوران مارب کے ایک ویئر ہاوس میں حوثیوں کے سام 6 لانچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب اتحاد کا فضائی حملہ یمن میں حوثیوں کے سرحد پار بڑھے ہوئے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ حوثیوں نے دو دن قبل راس تنورہ آئل پورٹ اور ظہران میں آرامکو کے رہائشی علاقے کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ 

شیئر: