Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلیے 

یمنی وزیر نے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ ( فوٹو سبق)
یمنی وزیر خارجہ احمد عوض بن مبارک نے کہا ہے کہ یمن اور قطر نے سفارتی تعلقات بحال کرلیے۔ خلیجی بحران کے بعد تین برس سے تعلقات منقطع تھے۔ 
یمنی خبررساں ادارے سبا نیٹ کے مطابق یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ  تعاون اور احترام باہمی کے اصول پر منفرد تعلقات استوار کریں گے۔ 
احمد عوض بن مبارک نے یمنی صدر عبدربہ منصوب ہادی کی آئینی حکومت کی حمایت پر قطر کے لیے قدرومنزلت کا اظہار کیا۔ 
یمنی وزیر نے اتوار کو قطر میں اپنے قطری ہم منصب سلطان بن سعد المریخی سے ملاقات کی۔  

دونو ں ملکوں کے تعلقات خلیجی بحران کے بعد تین برس سے منقطع تھے۔ (فوٹو سبق)

یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن میں اقتصادی و ترقیاتی تعاون کے فروغ ، تعمیر نو کی کوششوں میں شراکت اور اقتصادی بحالی کے سرکاری پروگرام کی حمایت بے حد اہم ہے۔ 
قطری وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے یمنی وزیر بن مبارک اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یمن اور اس کی آئینی حکومت، یمن کے اتحاد و سالمیت اور امن و استحکام کے حوالے سے قطر کا موقف جو کل تھا وہی آج ہے اور وہی آئندہ کل بھی رہے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمنی وزیرخارجہ نے دوحہ میں یمنی سفارتخانے کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یمن اور قطر کے برادرانہ تاریخی تعلقات بڑے گہرے ہیں۔ دونوں اخوت، قرابت اور مشترکہ انجام کے رشتوں سے منسلک ہیں۔ 

شیئر: