Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن اور اس کی اہلیہ کے قاتل کو سزائے موت

پوچھ گچھ کے بعد الشہرانی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے  ہموطن اور اس کی اہلیہ کے قاتل کوموت کی سزا دے دی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق وزارت داخلہ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا کہ سعودی شہری محمد بن جابر الشہرانی نے سعودی خاتون وجدان  بنت ضیف اللہ  شراحیلی اور اس کے  خاوند مرشد بن عمر شراحیلی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا- محمد الشہرانی واردات کرکے فرار ہوگیا تھا- سیکیورٹی فورس نے اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا-
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کے بعد الشہرانی پر فرد جرم عائذ کردی گئی-
وزارت داخلہ نے بتایا کہ الشہرانی کا کیس فوجداری عدالت بھیج دیا گیا تھا وہاں قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کے بدلے موت کے اسلامی قانون کے  بموجب ’قصاص‘ کی سزا سنادی گئی تھی- اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے قصاص کی سزا کی توثیق کردی تھی- آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا- جسے جمعرات کو نافذ کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: