Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے یمنی قاتل کا سر قلم

ریاض.... یہاں مقامی حکام نے سعودی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک یمنی کا سرقلم کردیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ یمنی شہری ہانی الشجاع نے سعودی شہری علی العنزی کو دھار دار آلے سے پے در پے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ واردات کا محرک سعودی کو لوٹنا تھا۔ یمنی واردات کرکے فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاگیا۔ الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنا دی گئی۔ 

شیئر: