Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس سٹیشن جانے والے ’پیشگی وقت‘ لیں

پیشگی وقت ابشرپلیٹ فارم سے حاصل کیاجائے گا (فوٹو: ٹویٹر)
محکمہ امن عامہ نے مملکت بھر میں پولیس سٹیشنوں کے لیے آن لائن تاریخ اور وقت حاصل کرنے کی پابندی لگادی۔  
آئندہ پولیس سٹیشن جانے  سے قبل ’سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے تاریخ اور وقت  بک کرانا ہوگی- محکمہ امن عامہ نے ’ابشر‘ پلیٹ فارم پر ’مواعید الشرطۃ‘ سروس متعارف کرائی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ سروس سعودی عرب کے تمام علاقوں کے پولیس سٹیشنوں کا رخ کرنے والوں  کے لیے ہوگی-
سروس کے ذریعے پولیس سے رجوع کرنے والوں کو سہولت ملے گی- اس کا ایک مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ بھی ہے ایک وقت میں پولیس سٹیشن جانے والوں کی بھیڑ نہیں ہوگی- 
محکمہ امن عامہ نے توجہ دلائی کہ مواعید الشرطۃ کے ذریعے ابشر پلیٹ فارم پر جاکر مطلوبہ خدمت متعین کی جاسکے گی اور اپنا معاملہ طے کرانے کے لیے پولیس سٹیشن کا انتخاب بھی کیا جاسکے گا- 

شیئر: