Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن عامہ میں خواتین فورس کی پہلی کھیپ تیار

نئی بھرتی ہونے والی 178 خواتین گشتی فورس کے علاوہ امن عامہ کی حفاظت کریں گی (فوٹو: سبق)
مکہ مکہ کے محکمہ امن عامہ میں خواتین فورس کی پہلی کھیپ نے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ ان کے لیے علیحدہ دفتر قائم کیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنے فرائض انجام دیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی بھرتی ہونے والی 178 خواتین گشتی فورس کے علاوہ امن عامہ کی حفاظت، ٹریفک کی نگرانی، ہائی وے سیکیورٹی اور حرمین شریفین کی سیکیورٹی کے علاوہ فنی شعبوں میں ڈیوٹیاں دیں گی۔

امن عامہ خواتین کی فورس تشکیل دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، جنرل خالد الحربی

محکمہ امن عامہ کے سربراہ جنرل خالد الحربی کی نگرانی میں ریاض میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فارغ التحصیل خواتین فورس میں اسناد تقسیم ہوئیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’محکمہ امن عامہ خواتین کی فورس تشکیل دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ جن خواتین میں آج اسناد تقسیم کی گئی ہیں انہیں عسکری شعبے کی تمام مہارتیں حاصل ہوگئی ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ’فارغ التحصیل خواتین کو امن عامہ کی حفاظت، مختلف کیسز سے نمٹنے کے ہنر، جرائم کا سراغ لگانے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور کمپیوٹر کے استعمال کے طور طریقے بھی سکھائے گئے ہیں‘۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
     

شیئر: