Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسٹرازینکا ویکسین کے حوالے سے دعوے غلط ہیں: وزارت صحت

ہر ویکسین اور ہر دوا کے کچھ نہ کچھ منفی اثرات ہوتے ہیں- (فوٹو وزارت صحت)
معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے سعودی عرب میں آکسفورڈ ویکسین ایسٹرازینکا کے بارے میں دعووں کو غلط قرار دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر عسیری نے بتایا کہ آکسفورڈ ویکسین کے بارے میں جو دعوے کیے جارہے ہیں وہ من گھڑت ہیں۔ ویکسین کاروباری نہیں، غیر تجارتی اصول پر تیار کی گئی ہے۔ اسے ذخیرہ کرنا اور تقسیم کرنا بھی آسان ہے۔ یہ ایسی ویکسین ہے جسے متعدد ملکوں میں اعلی معیاری انداز سے تیار کیا جاسکتا ہے۔  اس کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی دیگر ویکسینوں سے مختلف ہے۔
انہوں نے کہا  کہ ای کلینکل ٹرائلز کے دوران یہ ویکسین موثر ثابت ہوئی ہے۔ جہاں تک آسٹریا اور جنوبی کوریا کے بارے میں اس پر پابندی کی باتیں کی جارہی ہیں تو اس حوالے سے سچ یہ ہے کہ ان دونوں ملکوں نے جزوی طور  پر اسے معطل کردیا تھا  تاہم اب ان دونوں ملکوں میں بھی یہ ویکسین بحال کردی گئی ہے۔
ڈاکٹرعسیری نے زور دے کر کہا کورونا ویکسین کے  بارے میں سائڈ ایفیکٹس کے حوالے سے کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ ہر ویکسین اور ہر دوا کے کچھ نہ کچھ منفی اثرات ہوتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: