Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث 4 ریجنوں میں 12 مساجد بند

وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے آج پیر کو 4 ریجنوں میں 12 مساجد عارضی طور پر بند کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مساجد کے نمازیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 20 دنوں میں 182 مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جن میں 168 کو سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا ہے‘۔
’جن مساجد کو آج بند کردیا گیا ہے ان میں سے 7 ریاض ریجن میں ہیں جن میں کورونا کے 7 کیسز کا انکشاف ہواہے، تین مساجد جازان میں جہاں 6 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں ایک ایک مسجد بند کردی ہے ‘۔

شیئر: