Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 2450 غیر آباد اور خطرناک کنویں بند

یہ کنویں شہریوں، تارکین اور جانوروں تک کی سلامتی کے لیے خطرہ تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ ’مملکت بھر میں بڑی تعداد میں غیر آباد خطرناک کنویں موجود ہیں۔ یہ مقامی باشندوں، مقیم غیرملکیوں اور جانوروں تک کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔‘
الوطن اخبار کے مطابق وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ ’اب تک 2450 ایسے خطرناک کنویں بند کردیے گئے ہیں جو شہریوں، تارکین اور جانوروں تک کی سلامتی کے لیے خطرہ تھے۔‘
وزارت ماحولیات نے بتایا کہ ’یہ کام دو مرحلوں میں انجام دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ پورا ہوچکا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
بیان میں وزارت ماحولیات نے کہا کہ ’مملکت کے تمام علاقوں میں متعلقہ اداروں کی نمائندہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ کمیٹیاں خطرناک کنوؤں کی فہرستیں تیار کررہی ہیں۔‘
وزارت ماحولیات نے اس قسم کے کنوؤں کے اندراج کا طریقہ کار بھی مقرر کررکھا ہے' وزارت ایسے کنوؤں سے جن سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ان کے اطراف منڈیر بنوانے کی سکیم بھی چلا رہی ہے۔' 

شیئر: