Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نامیاتی زراعت اور نجکاری کے نظاموں کی منظوری

’کابینہ نے ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کو سراہا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی کابینہ نے نامیاتی زراعت اور نجکاری کے نظاموں کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس منگل کو ہوا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو بھیجے جانے والے مکتوب کے متعلق آگاہ کیا۔
کابینہ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ روسی ایلچی اور وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا گیا۔
کابینہ نے شامی بحران کے پائیدار حل پر ایک مرتبہ پھر توجہ دلائی اور اس بات پر زور دیا کہ شامی بحران کے مسئلے کا حل عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق ہونا چاہئے۔
کابینہ نے یمن میں جنگ بندی کی اہمیت کی طرف نشاندہی کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ حوثی باغیوں کو ایران کی طرف سے فراہم کیے جانے والے اسلحہ کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔
کابینہ نے ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کو سراہا ہے۔
بعد ازاں کابینہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملک کے طول و عرض میں کورونا ویکسین مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے۔
کابینہ نے اقتصادی وترقیاتی کونسل کے علاوہ سیکیورٹی کونسل کی رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد متعدد دیگر فیصلے بھی کیے ہیں۔

’نامیاتی زراعت کے نظام کی منظوری سے متعلقہ سابقہ نظام منسوخ کردیئے گیے‘ ( فوٹو: واس)

کابینہ نے وزیر نیشنل گارڈ کو ذمہ داری تفویض کی ہے کہ وہ روس کے ساتھ سعودی، روسی اقتصادی کمیٹی کے قیام کے لیے مذاکرات کریں۔
کابینہ نے سعودی ٹی وی اور ریڈیو اتھارٹی اور انڈونیشی ٹی وی چینل کے درمیان معاہدے کی توثیق کی ہے۔
سعودی کابینہ نے نامیاتی زراعت کے نظام کی منظوری دی ہے جس کے بعد متعلقہ سابقہ نظام منسوخ کردیئے گیے۔
نئے نظام کی منظوری کے بعد سمندری شکار، آبی حیات، شہد کی مکھیاں پالنے کا نظام، نامیاتی زراعت کا سابقہ نظام اور زرعی آلات کی تجارت کا سابقہ نظام منسوخ کردیئے گیے۔ ان کی جگہ نئے نظام سے ہم آہنگ دوسرے نظام متعارف کرائے جائیں گے۔

شیئر: