Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لمبی عمر کے لیے پھل ضروری، مگر کتنی مقدار میں کھائے جائیں؟

متعدد سائنسی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ مختلف بیماریوں کےخطرے سے بچنے کے لیے انسانی جسم کو روزانہ زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ایسی بیماریوں سے بچا جا سکےجو موت کا سبب بن سکتی ہیں۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صحت کے تحفظ کے لیے ان غذائی اجزاء کی روزانہ مطلوبہ مقدار کتنی ہونی چاہیے؟
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں والی غذا بہت ساری دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے جو موت کا سبب بن سکتی ہیں، جیسے خون کی رگوں  کی بیماریاں اور کینسروغیرہ۔
اس کے باوجود یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دس میں سے صرف ایک شخص محفوظ مقدار میں کھانا کھاتا ہے۔ 
امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے سرکولیشن جرنل میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں پھلوں اور سبزیوں کی روزانہ کھائے جانے والی مقدار کا تعین کیا گیا ہے جسے طویل زندگی  گزارنےکے لیے مثالی قرار دیا جا سکتا ہے۔
ماہر غذا اور ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق ڈونگ ڈی وانگ نے دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پھل اور سبزیوں کو دن میں پانچ بار کھانا موت کے خطرےکی شرح کو کم کرتا ہے۔ تاہم واضح کیا گیا  ہے کہ اس سے زیادہ کھانے کا مطلب یہ نہیں کہ زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

لمبی زندگی کے لیے

اس تحقیق میں ماہرین نے دن میں سبزیاں تین بار کھانے اورپھل دو مرتبہ کھانے سے لمبی زندگی جینے کا انکشاف کیا ہے۔
ایسے افراد میں دل کی بیماریوں میں 12 فیصد، کینسر میں 10 فیصد اور سانس کی بیماری میں 35 فیصد کی کمی واقع ہوتی ہے۔

دن میں دو مرتبہ پھل کھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ فوٹو فری پک

مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام پھل اور سبزیاں ایک جیسے متناسب فوائد کی حامل نہیں ہوتیں۔ مکئی، مٹر، پھل اور آلو جیسی اقسام کا بیماریوں سے اموات کی شرح  کم ہونے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
لیکن پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، لیٹس اور گوبھی، پھل اور وٹامن سی اور کیروٹین سے بھرپور سبزیاں ، جیسے گاجر اور بیر جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن ہر کھانے کے دوران پلیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی آدھی آدھی مقدار کھانے کی تجویز کرتی ہے۔
نوٹ: یہ نسخہ یا علاج استعمال کرنے سے پہلے کسی ماہر سے رجوع کریں۔

شیئر: