موسم گرما میں گرمیوں کی شدت کے اختتام کے ساتھ ہی موسم کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے اور فضا میں بھی نمی پیدا ہو جاتی ہے۔
اس موسم میں اپنے گھر کے ماحول کو ہلکا پھلکا بنانے اور گرمیوں کی دھیمی دھوپ، ٹھنڈی ہوا اور کبھی کبھار برسنے والی بارشوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھر کو کچھ ایسے مخصوص طریقوں کے ساتھ آراستہ کیا جا سکتا ہے جس سے یہ موسم لطف اندوز بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹھنڈے پانی سے نہانے سے انسانی صحت کیسے بہتر ہوتی ہے؟Node ID: 888578
-
کاجو کھانے کے آٹھ فوائد کون کون سے ہیں؟Node ID: 888618
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جب سورج سوا نیزے پر 40 ڈگری کی تپش نہیں دے رہا ہوتا تو قدرتی روشنی کو اندر آنے دیں اور اپنے گھر کے ماحول کو نرمی اور تازگی کا احساس دلایا جا سکتا ہے۔
معروف انٹیریر ڈیزائنر شوکرتی شرما نے ’ایچ ٹی لائف سٹائل‘ سے گفتگو میں لیٹ سمر سیزن (دیر سے آنے والی گرمیوں) کے لیے گھر کو تازہ رکھنے کے پانچ مؤثر طریقے بتائے ہیں۔
خوشگوار مزاج کے لیے ہلکے رنگوں کا انتخاب
گھر کے ماحول کو خوشگوار اور آرام دہ بنانے کے لیے ہلکے اور نیوٹرل رنگوں کا استعمال کریں۔
سفید، ہلکے نیلے یا سبز رنگ نہ صرف آنکھوں کو سکون دیتے ہیں بلکہ گرمی کے اثر کو بھی کم کرتے ہیں۔
ہوا کے گزر کو یقینی بنائیں
گھر کے اندر تازگی برقرار رکھنے کے لیے مناسب وینٹیلیشن نہایت اہم ہے۔
گھر کے اندر آرام دہ ماحول برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے کہ ہوا کا گزر ہو۔
ایسے کمروں میں جہاں ہوا کا اچھا گزر ہو، وہاں تازگی دیر تک قائم رہتی ہے اور ایئر کنڈیشنر یا دیگر مصنوعی ٹھنڈک کے ذرائع پر انحصار کم ہو جاتا ہے۔
مناسب وینٹیلیشن نمی اور گرمی کے باعث ہونے والی بے آرامی کو بھی دور کرتا ہے۔ چھت والے پنکھے استعمال کریں تاکہ قدرتی ہوا کا احساس ہو۔
سانس لینے والے قدرتی مواد کا انتخاب کریں
گرمیوں کے موسم میں کپاس سے لے کر لینن تک، قدرتی کپڑوں اور مواد کو نمایاں مقام دینا نہایت موزوں ہے۔
یہ مواد نہ صرف گھریلو سجاوٹ میں نرمی اور خوبصورتی لاتے ہیں بلکہ نمی اور گرمی کو بھی بخوبی برداشت کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنا حسن برقرار رکھتے ہیں۔
چاہے بات ماڈیولر صوفوں کی ہو یا ہاتھ سے بُنے ہوئے سجاوٹی چیزوں کی ان قدرتی مواد کا استعمال گھر میں ایک سادہ، پائیدار اور خوشگوار ماحول پیدا کرتا ہے۔
انڈور اور آؤٹ ڈور زندگی کا حسین امتزاج
بالکونیوں، چھتوں یا کمروں کے اندر باغیچے جیسے گوشے یا سبز دیواریں سجائیں تاکہ قدرت سے قربت کا احساس پیدا ہو۔
ہلکے وزن والے ایلومینیم یا ریزن وِکر سے تیار کردہ ماڈیولر آؤٹ ڈور فرنیچر، جب یو وی شعاؤں سے محفوظ کپڑوں کے ساتھ استعمال کیا جائے، تو ایک آرام دہ اور ریزورٹ جیسا ماحول تخلیق کرتا ہے جو ٹھنڈی شاموں یا چھاؤں میں ناشتے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سبز ماحول کو ترجیح دیں
گرمیوں کے موسم میں گھر کی خوبصورتی کھلی، ہلکی اور منظم جگہوں میں نظر آتی ہے۔
ایسے فرنیچر کا انتخاب کریں جو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال ہو سکے، جیسے سٹوریج آٹومن یا تہہ ہونے والی کرسیاں۔
سجاوٹ میں اندرونی جڑی بوٹیاں، لٹکنے والے گملے یا مٹی کے بنے سجاوٹی برتن شامل کریں تاکہ گھر میں قدرتی حسن اور تازگی کا احساس پیدا ہو۔