Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو یارک کے میئر کے پہلے مسلمان امیدوار کی اہلیہ راما دوواجی کون ہیں؟

راما دوواجی کی ڈیجیٹل عکاسی زیادہ تر انسٹاگرام پر دکھائی دیتی ہے اور اکثر ان کے سیاسی عقائد کو بیان کرتی ہے۔ (فائل فوٹو: انسٹاگرام راما دوواجی)
ایک ایسے وقت میں جب امریکہ بھر کی نظریں نیو یارک میں میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار ظہران ممدانی پر ہیں، کئی لوگ یہ جاننے کے لیے بیتاب ہیں کہ ان کی بیوی راما دوواجی کون ہیں؟
عرب نیوز کے مطابق راما دوواجی ایک شامی نژاد فنکارہ ہیں جن کا کام کو دی نیویارکر، دی واشنگٹن پوسٹ، بی بی سی، ایپل، سپاٹئفائی، وائس، اور لندن میں ٹیٹ ماڈرن جیسے مشہور اداروں نے نمایاں کیا ہے۔ بروکلین میں مقیم دوواجی ایسا آرٹ تخلیق کرتی ہیں جو سیاسی اور حقوق نسواں کے موضوعات پر مرکوز ہے۔
ان کی ڈیجیٹل عکاسی زیادہ تر انسٹاگرام پر دکھائی دیتی ہے اور اکثر ان کے سیاسی عقائد کو بیان کرتی ہے۔ دوواجی نے اپنے حالیہ فن پارے میں آٹھ مارچ 2025 کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کے محمود خلیل کو گرفتار کرنے پر تنقید کی۔
انہوں نے فلسطین کے حامی مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کے خلاف بھی بات کی ہے اور غزہ میں نانبائیوں کے پورٹریٹ سمیت انسانی دلچسپی کی کہانیوں پر روشنی ڈالی ہے۔
یہ جوڑا چھ ہفتے قبل اس وقت سرخیوں کی زینت بنا جب ممدانی نے رواں برس کے آغاز میں ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں نیویارک شہر میں، بشمول سب وے سسٹم میں، آن لائن ہراساں کیے جانے کے خلاف عوامی مؤقف کے طور پر دکھایا گیا۔
ڈیموکریٹک امیدوار کا کہنا تھا کہ ’راما صرف میری بیوی نہیں ہیں، وہ ایک شاندار فنکارہ ہیں جو اپنی قابلیت کی بنا پر پہچانی جانے کی حقدار ہیں۔ آپ میرے خیالات پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میرے خاندان پر نہیں۔‘

راما دوواجی ایک شامی نژاد فنکارہ ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام راما دوواجی)

ممدانی اور راما کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے نیو یارک میں ہوئی تھی اور وہ دسمبر 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
نیو یارک کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی پرائمری ریس میں ظہران ممدانی کی گذشتہ روز کامیابی کے بعد دوواجی نے ان دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے زیادہ فخر نہیں ہو سکتا۔‘

شیئر: