بھنے ہوئے کاجو نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہوتے ہیں بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد کے حامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بڑھتی عمر کے ساتھ صحت مند رہنے کے لیے کون سی غذائیں فائدہ مند؟Node ID: 888272
-
دماغی کارکردگی بڑھانے کے لیے اخروٹ کا استعمال کیسے مفید ہے؟Node ID: 888492
-
ٹھنڈے پانی سے نہانے سے انسانی صحت کیسے بہتر ہوتی ہے؟Node ID: 888578
این ڈی ٹی وی کے مطابق دل کی صحت، بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں مددگار ہیں، بلکہ اینٹی آکسیڈنٹ تحفظ، وزن میں کمی، ہڈیوں کی مضبوطی اور قوتِ مدافعت میں اضافے کے لیے بھی موثر ہیں، اس لیے یہ روزمرہ خوراک میں ضرور شامل کرنے چاہییں۔
دل کی صحت
کاجو میں موجود مونو انسچوریٹڈ اور پولی انسچوریٹڈ چکنائیاں نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، جس سے دل کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔
بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول
کاجو کاربوہائیڈریٹس میں کم اور فائبر میں زیادہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
خاص طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹ تحفظ
کاجو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، جو خلیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور کئی دائمی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ضروری غذائی اجزا
کاجو میگنیشیئم، فاسفورس اور کاپر جیسے اہم وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کے مختلف افعال کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

وزن میں کمی
کاجو میں پروٹین اور صحت مند چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو طویل وقت تک پیٹ بھرا رکھنے کا احساس پیدا کرتی ہے اور بے وقت کی بھوک سے بچاتی ہے۔ یوں جسم کو اپنا وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
کاجو میگنیشیئم کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو ہڈیوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔
یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور بھربھری ہڈیوں (آسٹیوپوروسس) سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔
قوتِ مدافعت
کاجو میں وٹامن سی سمیت کئی اہم منرلز موجود ہوتے ہیں، جو جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بہتر کرتے ہیں۔
دماغی صحت
کاجو میں ٹرپٹوفین نامی امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو دماغ میں سیروٹونن کی سطح کو منظم کرتا ہے۔ یہ مزاج کو بہتر بنانے اور ذہنی کارکردگی بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
بھنے ہوئے کاجو صحت مند طرزِ زندگی کے لیے ایک عمدہ انتخاب ہیں، جنہیں ناشتہ، سنیک یا مختلف کھانوں میں استعمال کر کے آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔