Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 382 نئے مریض، ایکٹیو کیسز بڑھ گئے

سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔ مملکت کے ایکٹیو کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 382 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 271 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید چھ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 602 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد تین ہزار 916 ہو گئی ہے جن میں سے 587 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 172 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 69 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ ریجن میں 58، حائل ریجن میں21، القصیم ریجن میں 13، الحدود الشمالیہ اور مدینہ ریجن میں 9، 9، عسیر ریجن میں آٹھ ، الجوف اور تبوک ریجن میں سات، سات، جازان ، نجران اور الباحہ ریجن میں تین، تین مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 84 ہزار 653 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 74 ہزار 135 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: