Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹ میں موجود 90 فیصد شہد جعلی ہے: سعودی تاجر

شہد کے تاجر مقبل القلعہ نے کہا ہے کہ سعودی مارکیٹ میں موجود 90 فیصد شہد جعلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’تاجر انتہائی ارزاں قیمت پر غیر معیاری شہد خریدتے ہیں اور اسے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مارکیٹ میں عام طور پر جو شہد موجود ہے اس کی قیمت خرید 30 ریال کلو بھی بھی نہیں جبکہ اس سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔‘
تاجر مقبل القلعہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود 90 فیصد شہد درآمد شدہ ہے جبکہ مقامی اصلی شہد کی قیمت 300 ریال سے 400 ریال فی کلو تک ہے۔
’مقامی اصلی شہد کے لیے تاجر کو شہر سے 50 کلو میٹر دور دیہی علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے، وہ سال بھر سعودی عرب کے دیہی علاقوں میں اصلی شہد کو تلاش کرتا رہتا ہے۔‘
تاجر مقبل القلعہ نے مزید کہا کہ اصلی شہد کی بڑھی ہوئی قیمت کی وجہ یہی ہے کہ وہ مشکل سے ملتا ہے اور بہت نایاب بھی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے شہر المجمعہ معیاری شہد کا بہترین مرکز ہے جہاں معیاری شہد پایا جاتا ہے۔‘

شیئر: