Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خراب موسم: یومِ پاکستان پر روایتی پریڈ کا دن تبدیل

خراب موسم کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خراب موسم اور بارشوں کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ 25 مارچ کو ہو گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اسلام آباد میں اگلے دو روز کے لیے بارشوں اور خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس وجہ سے یوم پاکستان پریڈ ری شیدول کی جا رہی ہے۔
اب مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ جمعرات 25 فروری کو دیے گئے وقت اور اپنے پروگرام کے تحت ہوگی۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ ہر سال 23 مارچ کو ہوتی ہے۔ 
1956 میں شروع ہونی والی پریڈ کئی حوالوں سے یادگار اور عوامی دلچسپی کی حامل ہوتی ہے۔
2007 سے 2014 تک پریڈ دہشت گردی اور ملکی حالات کے باعث منعقد نہیں کی جا سکی تھی۔ گزشتہ سال بھی تمام تر تیاریوں کے باوجود لاک ڈاؤن لگ جانے کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔
گزشتہ سال ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا ایک طیارہ بھی اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

شیئر: