Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا یمن بحران کے خاتمے کے لیے سعودی فارمولے کا خیرمقدم

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس فارمولے کو صیحح سمت میں ایک اہم قدم سمجھتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے یمن کے بحران کے حل کے لیے سعودی امن فارمولے کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کی رات کو جاری بیان کے مطابق پاکستان سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے امن فارمولے کا خیرمقدم کرتا ہے جو کہ  جنگ بندی سمیت یمن کے بحران کے خاتمے کے لیے ایک  مفصل روڈ میپ پیش کرتا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق پاکستان اس فارمولے کو صیحح سمت میں ایک اہم قدم سمجھتا ہے۔
’ہم یمن کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ  یکجہتی میں کھڑے ہیں۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان تنازعے کے تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے بامقصد مذاکرات کریں تاکہ ہزاروں معصوم جانوں کو بچایا جا سکے اور خطے میں امن اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔‘

شیئر: