Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی سعودی تیل تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ سے جمعے کو جاری ہونے والے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان جمعرات کو سعودی علاقے جازان میں تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔‘
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ایسے حملے خوف و دہشت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں جنہیں کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کرتا ہے۔‘

شیئر: