Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں نو منزلہ عمارت منہدم، آٹھ افراد ہلاک

سنیچر کی صبح نو منزلہ عمارت گرنے سے 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک نو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کی صبح نو منزلہ عمارت گرنے سے 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سول دفاعی فورسز نے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا۔
قاہرہ گورنریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنریٹ کے کرائسز روم میں مقامی وقت صبح تین بجے عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
فی الحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، لیکن مصر میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے ایسے واقعات اکثر پیش آتے ہیں۔
مصر کے محکمہ پبلک پراسکیوشن نے وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

شیئر: