Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویکسین لگوانے والوں میں کورونا کے واقعات نہ ہونے کے برابر‘

اب تک کورونا ویکسین کی 40 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں میں وائرس لگنے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
العبد العالی نے اتوار کو کووڈ  19  کی تازہ صورتحال کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین سب کے مفاد میں ہے۔ وبا کے بحران سے نکلنے اور سعودی معاشرے کو وبا سے محفوظ کرنے کے لیے ویکسین ضروری ہے۔
 وزارت صحت نے تازہ اعدادوشمار جاری کرکے بتایا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی 40 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کو کورونا وائرس سے حفاظت کےلیے مفت ویکسین لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے ویکسین لگوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ 
عوامی شعبے سے متعلق کارکنوں کے لیے لازمی ویکسینیشن کے لیے ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔ 

شیئر: