Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

کیسز میں اضافہ کی اہم وجہ سماجی فاصلے کے اصول پرعمل نہ کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے کسیز میں اضافے کی بنیادی وجہ ضوابط پرعمل نہ کرنا ہے جس کے سبب کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 
ویب نیوز سبق نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ کی اہم وجہ سماجی فاصلے کے اصول پرعمل نہ کرنا ہے جبکہ حفاظی ماسک کا عدم استعمال بھی ہے۔ 
 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقررہ ضوابط پر عمل کرنے سے ہی کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے بعض مقامات پر لوگ سماجی فاصلے کے اصول پرعمل نہیں کر رہے جبکہ گھروں سے باہر ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔ 
واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 502 کنفرم کیسز سامنے آئے جبکہ ایک ہی دن میں چھ افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے۔ 
وزارت صحت نے پھر تنبیہ کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے لازمی ہے کہ مقررہ ضوابط جن میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا اور گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا لازمی استعمال کرنا بھی ہے۔ 
ہاتھوں کو مسلسل دھونے یا انہیں سینیٹائز کرتے رہنے سے بھی کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسان سے انسان میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے جو ہاتھوں کے ذریعے نظام تنفس پر فوری حملہ آور ہوتا ہے۔ 

شیئر: