Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فائزر ویکسین کی دوسری خوراک چھ ہفتے بعد لی جائے‘

پہلی خوراک دینے کے بعد ہی شیڈول جاری کردیا جاتا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے فائزر ویکسین کی دوسری خوراک 6 ہفتے بعد دی جاتی ہے۔
وزارت صحت سے ایک شخص نے سوال کیا تھا جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ فائزر کی دوسری خوراک کب لی جائے گی۔ 
 وزارت صحت نے واضح کیا کہ پہلی ڈوز لینے کے چھ ہفتے بعد فائزر بایئونیٹک کی دوسری خواراک دی جاتی ہے جس کا شیڈول پہلی خوراک دینے کے بعد ہی جاری کردیا جاتا ہے۔ 
سوال میں مزید کہا گیا تھا کہ پہلی خوراک لینے کے پانچ ہفتے بعد دوسری خوارک کا وقت دیا گیا ہے، اس پر بتایا گیا کہ وزارت صحت کی جانب سے چھ ہفتے کا وقت متعین کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کو کورونا وائرس سے حفاظت کےلیے مفت ویکسین لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے ویکسین لگوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ 
عوامی شعبے سے متعلق کارکنوں کے لیے لازمی ویکسینیشن کے لیے ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے اس حوالے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلنگ اور عوامی شعبوں سے متعلق افراد کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ یکم رمضان سے قبل ویکسین لگوالیں بصورت دیگر انہیں ہرہفتے اپنے خرچ پر پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ 

شیئر: