Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ علاقوں میں 14 مساجد عارضی طور پر بند، آٹھ دوبارہ کھول دی گئیں

 گزشتہ پچاس روز میں بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 396 تک پہنچ گئی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے 14 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر مملکت کے پانچ علاقوں میں 14 مساجد عارضی  طور پر بند کی ہیں۔
 گزشتہ پچاس روز کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 396 تک پہنچ گئی جبکہ ان میں سے 381 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں چھ مساجد، ریاض ریجن میں تین مساجد، حدود شمالیہ میں تین مساجد اور القصیم اور الشرقیہ میں ایک، ایک مسجد بند کی گئی ہے۔
وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ 8 مساجد پیرکو سینیٹائزنگ کی کارروائی مکمل ہونے پر دوبارہ کھولی گئی ہیں۔ ان میں سے 4 کا تعلق القصیم، تین کا مکہ مکرمہ ریجن اور ایک کا نجران ریجن سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں اور منتظمین کو پھر ہدایت کی کہ وہ اپنی اور مساجد آنے والوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔ 

شیئر: