Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی مصنوعات 178 ممالک میں اپنی پہچان بناچکی ہیں‘

سعودی وزرا نے’ میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام  کا خیر مقدم کیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے وزرا نے ’ میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام  کا خیر مقدم کیا  ہے۔ اس مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینا ہے۔  
 وزیر تجارت ماجد القصبی نے کہا کہ سعودی مصنوعات 178 ممالک میں اپنی پہچان بناچکی ہیں۔ سعودی مصنوعات پر ہمیں فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ولی عہد کی سرپرستی میں سعودی ساختہ پروگرام  کے اجرا سے قومی مصنوعات کی ساکھ مضبوط ہوگی اور ہمیں اپنی مصنوعات بے حد عزیز ہیں۔ 
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی ساختہ پروگرام قومی معیشت کی شرح نمو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس کے تحت قومی فیکٹریوں کو سہارا ملے گا اور ہزاروں شہریوں کو روزگار کے مواقع ہاتھ آئیں گے۔ سعودی عرب بڑی صنعتی طاقت کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے گا۔ 
وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی نے کہا کہ سعودی ساختہ پروگرام سرکاری اداروں کے درمیان مکمل یکجہتی کی روشن مثال ہے- اس کی بدولت سعودی مصنوعات کی حیثیت اور انفرادیت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہوگی- 
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی ساختہ پروگرام سے ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں ہماری مصنوعات کو ان کی حقیقی حیثیت حاصل ہوگی۔ 
وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ کا کہنا تھا اس سے سعودی عرب کی مسابقت کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ 

سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ (فوٹو سبق)

وزیر ثقافت بدر فرحان نے کہا کہ سعودی ولی عہد سعودی عرب کی تاریخ اور اس کے وسائل کے شایان شان مستقبل کے لیے سبز خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
وزیر بلدیات ماجد الحقیل نے کہا کہ اس سے قومی آمدنی کے تنوع میں مدد ملے گی اور سعودی مصنوعات کی مثبت تصویر سامنے آئے گی۔ 
وزیرافرادی قوت نے کہا کہ اس سے سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 
وزیر تعلیم حمد آل شیخ  نے کہا کہ یہ قومی منصوبہ ہے۔  سعودی عرب صنعتی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ 
نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے کہا کہ  عالمی منڈیوں میں سعودی مصنوعات کو مسابقت کے ماحول میں منوانے کا موقع ملے گا۔ 

شیئر: