Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحتی‘ موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیسے کریں؟

۔ (فوٹو: فری پک)
حال ہی میں  سعودی وزارت صحت نے عوام کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے اور وقتاً فوقتاً ان کی پیروی کرنے کے لیے کچھ موبائل ایپلی کیشنز کا اجراء کیا ہے۔ ان ایپلی کینشزمیں ’صحتی‘ بھی شامل ہے۔
صحتی ایپلی کیشن کیا ہے؟
یہ ایک صحت کی ایپلی کیشن ہے جو مملکت سعودی عرب کے شہریوں اور باشندوں کو صحت کی خدمات مہیا کرتی ہے۔ یہ سعودی عرب میں صحت سے متعلق معلومات اور خدمات فراہم کرتی ہے، اس میں سب سے اہم کورونا ٹیسٹ لینے کے لئے وقت لینے کی  خدمت کا انتظام ہے۔
صحتی ایپ  کی خصوصیات
- کورونا ٹیسٹ کے لئے اپائنٹمنٹ کروانے کی سہولت
- کورونا ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنا۔
- ریموٹ مشاورت کی خدمت حاصل کریں۔
-  دوا حاصل کرنے کے لئے قریب ترین دواخانہ کی تلاش۔
- ہسپتالوں کے پتے دیکھیں۔
- دوائی کےنسخے آن لائن حاصل کرنا۔
- بنیادی نگہداشت کے مراکز اور ہسپتالوں میں تاریخ مقرر کرنا
- صحت خدمات میں انحصار کرنے والوں کو شامل کرنا اور اندراج کرنا۔
- سکول امتحان کے نتائج حاصل کرنا۔
صحتی ایپ کا استعمال کیسے کریں؟
اس ایپ کومندرجہ ذیل مراحل کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
- فون پر ایپلی کیشن میں لاگ ان کریں۔
- صارف کا ڈیٹا اور تصویر شامل کرکے، نام اور پاس ورڈ تفویض کرکے  ایپ پر ایک اکاؤنٹ بنائیں۔
- ایپلی کیشن آپ کو ان زمروں کو اپنی مرضی کے مطابق کرنے کی اجازت دیتی ہے جن کی آپ ایپلی کیشن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
- صحت کے درست اعداد و شمار کو شامل کرنا، اور اس سرگرمی کی سطح کا تعین کرنا جس میں صارف شامل ہے۔
- موٹاپا سے دور رہنے کے لئے صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے وزن لکھیں۔
صحتی ایپ کی اہمیت
اس ایپ کے تمام صارفین  خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں کےلیے بہت اہمیت ہے۔ ایپ کی اہمیت یہ ہے:
- اس کےذریعےصحت کی نگرانی کریں۔
- جسم میں داخل ہونے والی کیلوریز کو ٹریک کریں ، اور ان کی تعداد کو وقت کے ساتھ جلنے کی سطح سے موازنہ کریں۔
- نیند کے اوقات کی پیروی کریں۔
- صارف کے ذریعہ کئے جانے والے طبی معائنے کے نتائج کی ڈیجیٹل کاپی رکھنا ، اور یہ کسی بھی اسپتال یا میڈیکل سنٹر میں جاتے وقت الیکٹرانک طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔
- ذیابیطس کے مریضوں کی پیروی کرتی ہے، کچھ آلات جو آئی فون سے منسلک ہوتے ہیں بلڈ شوگر چیک کرتے ہیں، یہ مریض کا گھریلو تجزیہ  ہوتاہے۔
- بلڈ پریشر کی سطح کی مکمل رپورٹ ،یہ مریض کے بلڈ پریشر کی بھی پیروی کرتی ہے۔

شیئر: